ننکانہ صاحب،ضلع بھر میں 6 دیہی مراکز صحت میں ڈاکٹر تعینات نہ ہو نے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعہ 8 مئی 2015 19:42

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) ضلع بھر میں 6 دیہی مراکز صحت میں ڈاکٹر تعینات نہ ہو نے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب میں صحت کی سہولیات کا شدید فقدان پایا جا تا ہے ۔ جس کی سب سے بڑی وجہ ان مراکز صحت میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کا عرصہ دراز سے نہ ہو نا ہے ۔ضلع بھر میں اس وقت 6 دیہی مراکز صحت واربرٹن ،ریحان والا ،موڑ کھنڈا ،بچیکی ،بڑا گھر اور سید والا کام کر رہے ہیں ۔

ہر دیہی مرکز صحت میں 4 ڈاکٹرز جن میں سینئر میڈیکل آفیسر ،میڈیکل آفیسر ،وومین میڈیکل آفیسر اور ڈینٹل سرجن کا ہونا ضروری ہوتا ہے ۔ان دیہی مراکز صحت کی صورتحال کچھ اس طرح ہے کہ بچیکی مرکز صحت میں ایک میڈیکل آفیسر ،ریحان والا دیہی مرکز صحت میں ایک میڈیکل آفیسر ،موڑ کھنڈا دیہی مرکز صحت میں سینئر میڈیکل آفیسر اور ڈینٹل سرجن ،بڑا گھر دیہی مرکز صحت میں سینئر میڈیکل آفیسر اور میڈیکل آفیسر ،سید والا دیہی مرکز صحت میں سینئر میڈیکل آفیسر اور میڈیکل آفیسر تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ واحد مرکز صحت واربرٹن دیہی مرکز صحت ہے جہاں چاروں ڈاکٹرز تعینات ہیں۔ان مراکز صحت میں زچہ بچہ کی ڈاکٹرز اور سہولیات نہ ہو نے کے باعث ان مراکز صحت سے جڑے سینکڑوں خواتین کو دوردراز کا سفر کر کے ننکانہ صاحب آنا پڑتا ہے ۔