نلتر حادثے پر سوگ کا مقصد پوری قوم کے غم اظہارہے، حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا،واقعے میں ملائیشیاء اور انڈونیشیاء کے سفیروں کی بیگمات ہلاک ہوئیں، سب سے بڑی ترجیح زخمی سفیروں کی صحت یابی ہے‘سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کاٹی وی انٹرویو

جمعہ 8 مئی 2015 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ نلتر کے اندوہناک حادثے پر ایک روزہ سوگ منانے کا مقصد پوری قوم کا غم میں برابر کا شریک ہونا ہے، حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، جس میں ملائشیاء اور انڈونیشیاء کے سفیروں کی بیگمات ہلاک ہوئی ہیں، ہماری سب سے بڑی ترجیح زخمی سفیروں کی صحت یابی ہے۔

وہ جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویومیں نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نلتر کے اندوہناک حادثے پر پاکستانی حکومت اور عوام غمزدہ ہے اور حادثے پر ایک روزہ سوگ کا مقصد پوری قوم کا غم میں برابر کا شریک ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، باقی تحقیقات میں دہشت گردی کے پہلو کا بھی جائزہ لیا جائے گا، حادثے میں ملائشیاء اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق ہوئیں ، غم کی اس گھڑی میں تمام ضروری اقدام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ہلاک افراد کی میتوں کو اسلام آباد لا کر عزت و احترام کے ساتھ ان کے ملکوں میں بھیجیں گے اور ہماری سب سے بڑی ترجیح زخمی سفیروں کی صحت یابی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ نلتر حادثے کے بعد امدادی کاموں کیلئے پوری حکومتی مشینری کو حرکت میں لایا گیا اور حکومت پاکستان تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :