نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن شیر جہان کا نلتر ہیلی کاپٹرحادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہا ر،زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت ، ایک روزہ سوگ کااعلان

جمعہ 8 مئی 2015 19:56

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن شیر جہان میر نے نلتر ہیلی کاپٹرحادثے میں غیر ملکی سفیروں اور انکے اہل خانہ کے ممبران کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہا ن میر نے نلتر ہیلی کاپٹر میں زخمی ہونے والوں کو صحت کے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نلتر حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور ہدایت دی کہ نلتر ہیلی کاپٹر سانحے میں شدید زخمیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے احکامات دیے۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شیرجہان میر نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے اعلان کے مطابق گلگت بلتستان میں بھی ایک روزہ سکوگ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :