`فیصل آباد، جی سی یونیورسٹی میں ایک تھیلیسیمیا واک ’’ تھیلیسیمیا ڈے‘‘ منایا گیا`

جمعہ 8 مئی 2015 22:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈائریکٹر نظامت امور طلبہ اورسندس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جی سی یونیورسٹی میں ایک تھیلیسیمیا سے متعلق ایک واک ہوئی اور 8مئی کے حوالے ’’ تھیلیسیمیا ڈے‘‘ منایا گیا جس میں تھیلیسیمیا کا شکار مریض بچے، ان کے والدین او رمیڈیکل سے متعلقہ سرکردہ افراد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ معاشرے کو خوبصورت بنانے میں ہمیں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے والدین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا میڈیکل سائنس نے بہت ترقی کی ہے اس لئے وہ اپنے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں سے متعلق بالکل نہ گھبرائیں بلکہ بچوں میں خون کی کمی کو پورا کرنے کیلئے خون کے عطیات دیں کیوں کہ کسی انسانی جان کو بچانا افضل نیکی ہے وائس چانسلر نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو نفسیاتی طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور ان کو یقین دلایا جائے کہ وہ نارمل انسان ہیں اس میں والدین کی بڑی اہم ذمہ داریاں ہیں کہ وہ اپنے تھیلیسیمیا بچوں کامناسب خیال رکھیں ، خون کے عطیات، اور غریب لوگوں کی مالی امدادکے سلسلہ میں مدد فراہم کریں ان مریضوں سے وابستہ ڈاکٹرز، نرسز و دیگر عملہ کا احترام کریں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے تھیلیسیمیا مریضوں کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سندس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر قیصر نے کہا کہ مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرکے جن میں مردو زن کے شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا، انچارج سندس فاؤنڈیشن ڈاکٹر معاصر حسین نے بتایا کہ تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے اور اس کا علاج بہت پیچیدہ ہے اور ہمیں خون کے عطیات کو فروغ دینا چاہیے بعد میں ڈاکٹررافعہ امتیاز نے اس بارے میں آگاہی لیکچر بھی دیا ، ڈائریکٹرمیڈیکل سائنسز ڈاکٹر عابد رشید نے سیمینار کے حوالے سے حاضرین کے آگاہ کیا اورآخر میں ڈائریکٹر نظامت امور طلبہ ڈاکٹر ندیم سہیل نے 12مئی کواس سلسلہ میں ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانے کا بھی اعلان کیا اور آنے والے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور وائس چانسلر کی کوششوں کو سراہا اس موقع پر مہمانوں میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں`