پاکستان فارما سوٹیکلز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی دس سال میں ادویات کی برآمدات 5ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کی منصوبہ بندی

ہفتہ 9 مئی 2015 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) پاکستان فارما سوٹیکلز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے آئندہ 10 سال کے دوران ادویات کی ملکی برآمدات کو 5ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کردلی۔ پی پی ایم اے نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ادویات کے برآمدی ہدف کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کی جائے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ویژن 2025ء کے تحت ادویات کی برآمدات کے موجودہ حجم 200ملین ڈالر کو 5ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانا ہے۔

ایسوسی ایشن نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ مجوزہ ٹاسک فورس میں ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور پی پی ایم اے کے نمائندے شامل کئے جائیں جو ہر تین ماہ کے بعد برآمدات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیکر مستقبل کیلئے حکمت عملی مرتب کریں جبکہ ٹاسک فورس میں دیگر شراکت داروں کے نمائندے بھی شامل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :