رواں سال کے پہلے 4ماہ کے دوران کمبوڈیا میں 502افراد کا ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کاانکشاف

ہفتہ 9 مئی 2015 14:38

نوم پنہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) رواں سال کے پہلے 4ماہ کے دوران کمبوڈیا میں 502افراد کا ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کاانکشاف ہوا ہے کمبوڈین وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 4ماہ کے دوران کمبوڈیا میں 502افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی وائرس سے ایک بچے کی بھی ہلاکت ہوئی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی کم تعداد کا اس وائرس میں مبتلا ہونا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ عوام میں اس وائرس سے بچاؤ کیلئے شعور بیدار ہوگیا ہے اور جلد ہی اس وائرس پر قابو پالیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :