میرپور شہر بزنس کیلئے بڑا مرکز ہے‘کا روباری طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو خاصی دلچسپی ہے‘ تارکین وطن یہاں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں‘ پی سی ہوٹل کے کام کی بندش میرپور کی عوام کیخلاف گہر ی سازش ہے

سابق وزیر مال سردار غلام مصطفی اور صدر مرکز ی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 9 مئی 2015 15:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) سابق وزیر مال آزاد کشمیر سردار غلام مصطفی اور چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر اور صدر مرکز ی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ میرپور شہر بزنس کے حوالے سے ایک بڑا مرکز ہے۔ روباری طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اس شہر سے خاصی دلچسپی ہے۔ تارکین وطن کے لوگ یہاں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں۔

P.Cہوٹل کے کام کی بندش میرپور کی عوام کے خلاف ایک گہر ی سازش ہے۔ ایسے پروجیکٹ مکمل ہونے سے جہاں تارکین وطن بڑی تعداد میں یہاں آکر بزنس میں اضافہ کریں وہاں سیاحوں کو ایک بہترین تفریخ ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلیال لانچ موڑ سیکٹر D-4 میں تجارتی مرکز شجاع موٹرز کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر مال آزاد کشمیر سردارغلام مصطفی ، چوہدری محمد نعیم اور چیمبر آف کامرس کے صدر چوہدری جاوید اقبال نے کاروباری مرکز کا فیتہ کا ٹ کر خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر میرپور شہر کے تاجر رہنماؤں نے بھر پور شرکت کی۔ کاروباری مرکز کے مالک سردار کما ل مصطفی نے تمام معزز مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا۔ چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل چوہدری خالد، خافظ عمران شجاع، وحید خان، تنویر احمد غازی، چوہدری ذیشان اقبال، سکندر لطیف، چوہدری بابر اور دیگر تاجر اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کاروباری مرکز کی اس تقریب میں بھرپور شرکت کی۔