دنیا بھر میں لیوپس (جلدی بیماری ) کا عالمی دن کل منایا جائیگا

ہفتہ 9 مئی 2015 16:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں لیوپس ( جلدی بیماری ) کا عالمی دن ( اتوار )کو منایا جائے گا۔ ورلڈ لیوپس ڈے پہلی بار 10مئی 2004ء کو منعقد کیا گیا تھا جس کے بعد اقوام متحدہ کے 170سے زائد رکن ممالک میں یہ دن ہر سال 10مئی کو بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری وغیر سرکاری طبی اداروں و تنظیموں کے اشتراک سے تمام بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں لیوپس کی بیماری کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :