لندن،عیسائی عبادت گاہوں میں یوگا ورزش پر پابندی

ہفتہ 1 ستمبر 2007 14:32

لندن (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01 ستمبر2007) برطانیہ میں دو چرچوں میں جاری یوگا ورزش کی کلاسوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لیوس ووڈ سٹاک سلور سٹریٹ چرچ انگلینڈ میں بچے یوگا کی کلاسیں لے رہے تھے لیکن اس ہفتے چرچ کے وزیر نے اس لئے پابندی عائد کر دی کہ یوگا عیسائی مذہب کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

ووڈ سٹاک نے گزشتہ روز چرچ سے واپسی پر کہا کہ ”میں اس پر عقیدہ نہیں رکھتا ہوں کہ یوگا عیسائی مذہب کے خلاف ہے کیونکہ ہم صرف بچوں کو روزانہ کی ورزشیں سکھاتے ہیں لیکن چرچ والے بہت تنگ نظر ہیں۔ باوجود اس کے کہ میں نے ان کو یقین دہانی کرا دی کہ یوگا مکمل طور پر غیرمذہبی ہے اور اس میں کوئی مذہبی عنصر شامل نہیں ہے۔