شیخوپورہ اور گردونواح میں جعلی مشروبات کی بھرمار سے گیسرو کا مرض پھیلنے لگا

روزانہ کی بنیاد پر سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کے داخلے میں اضافہ

ہفتہ 9 مئی 2015 18:01

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء)شیخوپورہ اور اس کے گردونواح میں جعلی مشروبات کی بھرمار کی وجہ سے گیسرو کا مرض بڑی تیزی سے بڑھنے لگا، جس کی وجہ سے سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کے داخلے میں روز بروز اضافہ ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، شیخوپورہ بھر میں نئی سڑکوں اور انڈر پاس بننے کی وجہ سے گردوغبار میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جو کہ ریڑھیوں پر لگے ہوئے مشروبات اور کٹے ہوئے پھلوں پر پڑتال ہے اور وہی مشروبات اور کٹے ہوئے پھل شہریوں کے کھانے سے گیسٹرو کا مرض پیدا ہو جاتا ہے، اب تک شیخوپورہ میں 400سے زیادہ مریض اس گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہو کر سرکاری اور مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل ہیں۔