وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں زیرتعمیر میٹرو بس روٹ پر کرنٹ لگنے سے مزدور کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

واقعہ کی تحقیقات کا حکم ، انتظامیہ سے رپورٹ طلب ،زخمی مزدوروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

ہفتہ 9 مئی 2015 19:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں زیرتعمیر میٹرو بس روٹ پر کرین بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے مزدور وں کے جھلسنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیراعلیٰ نے حادثے میں مزدور کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی او ر تعزیت کی ہے -وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ حادثہ میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے موثر حفاظتی اقدامات کئے جائیں-