جھڈومیں بکروں میں بیماریاں کی وبا شدت اختیار کرگئی ‘ بیمار بکروں کا گوشت بھی سرعام فروخت کیا جانے لگا

بیمار گوشت کھانے سے درجنوں افراد ہسپتال پہنچ گئے

ہفتہ 9 مئی 2015 20:54

جھڈو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) جھڈومیں بکروں میں بیماریاں کی وبا شدت اختیار کرگئی ، بیمار بکروں کا گوشت بھی سرعام فروخت کیا جانے لگا ، بیمار گوشت کھانے سے درجنوں افراد اسپتال داخل ۔جھڈو تعلقہ میں بکروں میں خارش، چیچک اور گوشت میں زخم دار دانے ہیدا ہونے والی خطرناک بیماری پیدا ہوگئی جو کہ شدت اختیار کر گئی جس کی وجہ سے بکروں کی اموات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ،دوسری جانب بیماری کی وجہ سے بیوپاریوں اور چرواہوں نے بکرے سستے داموں فروخت کرنا شروع کردئے ہیں جو کہ جھڈو سمیت دیگر علاقوں کے قصائی خرید خرید کر بیمار بکروں کا گوشت فروخت کر رہے ہیں بلکہ ایسا بھی ہورہا ہے کہ بیوپاری اور فارمر خود ہی بیمار بکروں کو زبح کرکے جھڈو کے قصابوں کو گوشت ڈیڑھ سو روپے کلو فروخت کر رہے ہیں جسے قصاب چاندی کے ورک لگا کر وہی بیمار بکروں کا گوشت مہنگے داموں فروخت کرہے ہیں ،بیمار جانوروں کا گوشت کھانے سے جھڈو کے سجاد بلوچ، شاہد میمن، الھجڑیو، نیاز بھٹی ، امجد حسین سمیت درجنوں افراد مختلف بیماریوں میں اسپتالوں میں داخل ہیں،اس سلسلے میں ڈاکٹر اکبر نے بتایا کہ بیمار بکروں کے گوشت کے استعمال سے خارش کی بیماری ، پیٹ میں درد ، الٹی دست تیزی سے پھیل رہی ہے اس لئے عوام کو چاہیئے کہ بیمار جانوروں کا سستا گوشت کھانے کے بجائے صحت مند جانوروں کا گوشت کھائیں ۔

(جاری ہے)

جھڈو کے سماجی رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر میر پور خاص سے مطالبہ کیا ہے کہ جھڈو میں بکروں میں بڑہتی ہوئی بیماری پر کنٹرول کیا جائے اور قصابوں کو بیمار جانوروں کی فروخت سے روکا جائے ۔