شہر میں صحت و صفائی سمیت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں ملازمین کے موثر کردارسے انکار نہیں کیا جاسکتا

ایڈمنسٹریٹرڈی ایم سی ساؤتھ میرفاروق لانگووفد سے بات چیت

ہفتہ 9 مئی 2015 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹرڈی ایم سی ساؤتھ میرفاروق لانگو(MirFarooq Langove)نے کہاہے کہ شہر میں صحت و صفائی سمیت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں ملازمین کے موثر کردارسے انکار نہیں کیا جاسکتاجن کی شب و روز محنت کے باعث عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی ممکن ہوتی ہے جس کیلئے ملازمین کی خدمات قابل تحسین ہے ہم اپنے ملازمین کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملازمین کیجانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور میونسپل ورکرز ٹریڈ یونین الائنس کے صدر سےّدذوالفقار شاہ کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹرمیرفاروق لانگو نے کہا کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی ڈی ایم سی ساؤتھ کی جانب سے سرکاری خرچ پر افسران و ملازمین حج بیت اﷲ کی سعادت حاصل کریں گے اس ضمن میں ڈی ایم سی ساؤتھ کے تینوں زونز صدر، لیاری اور کیماڑی کے ملازمین کی قرعہ اندازی کیلئے درخواستیں جلد طلب کی جارہی ہیں ایڈمنسٹریٹر میرفاروق لانگو نے کہا کہ ڈی ایم سی ساؤتھ کے تینوں زونز کے ملازمین کی مارچ کی تنخوائیں جاری کردی گئیں ہین جبکہ بقایا تنخواؤں کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ اضافی ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کو اوور ٹائم بھی دیا جائے گا جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی لیو انکیشمنٹ LEAVE ENCASHMENT) ( اور دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے ورثاء کی مالی معاونت( FINANCIAL ASSITANCE) کے سلسلے میں چیک جاری کردئیے گئے ہیں ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ فنڈز کے آتے ہی ورکشاپ میں کھڑی خراب گاڑیوں کی مرمت اور ملازمین کے میڈیکل بلوں کی ادائیگی کا آغاز بھی ترجیحی بنیادوں پر کردیا جائے گاملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ملازمین کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا اور جن مزدور یونینز کے نمائندے اس وقت مذاکرات میں شریک نہیں ہیں ان کے ساتھ میٹنگ بروز پیر مورخہ 11 مئی کو منعقد کی جائے گی میونسپل ورکرز ٹریڈ یونین الائنس کے صدر سےّدذوالفقار شاہ نے اس موقع پر ملازمین کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر ایدمنسٹریٹر میر فاروق لانگو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایدمنسٹریٹر نے چارج سنبھالتے ہی جس تند دہی سے ملازمین کو درپیش برسوں پرانے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اس ضمن میں انہیں ہمارا بھرپور تعاون حاصل رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :