دبئی میں لگژری لائف اسٹائل کے گھر سمندرمیں تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا

تیرتے ولاز 3 منزلہ ہوں گے جن میں سے ایک منزل ماسٹر بیڈ روم جو سمندر کے اندر پانی میں ہوگی

اتوار 10 مئی 2015 14:11

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) دبئی میں لگژری لائف اسٹائل کے گھر سمندرمیں تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنانے والی معروف تعمیراتی کمپنی کلینڈینسٹ گروپ نے فی الحال اس طرح کے صرف 42 ولاز طیارے کرنے کا اعلان کیا ہے  قیمت ابھی طے کی جانی باقی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق یہ تیرتے ولاز 3 منزلہ ہوں گے جن میں سے ایک منزل ماسٹر بیڈ روم جو سمندر کے اندر پانی میں جبکہ اوپر کے دونوں کمرے عام استعمال کیلئے ہوں اور ان تینوں کمروں کے ساتھ ساتھ باتھ روم کی سہولت بھی میسر ہو گی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جوزف کلینڈینسٹ کے مطابق یہ گھر آئندہ برس مکمل ہو جائیں گے اور ہمیں امید ہے یہ گھر لگژری لائف اسٹائل رکھنے والے لوگوں کو بہت پسند آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :