گنداواہ میں محکمہ صحت میں مختلف کٹیگری کے انٹرویوزمیں پانچ سو سے زائد بے روز گار امیدواروں نے حصہ لیا

اتوار 10 مئی 2015 17:02

جھل مگسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء)ضلع جھل مگسی گنداواہ میں محکمہ صحت میں مختف کٹیگری میں بھرتی کے لئے ہونے والے انٹرویو میں پانچ سو سے زائد بے روز گار میل فی میل امیدواروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انٹرویو کمیٹی کے سربراہ ڈویژنل ڈائریکٹر نصیر آباد ڈاکٹر افتخار حسین ،کمیٹی ممبر ڈائریکٹر لاجسٹک ڈاکٹر عطا رند نے میڈیا کو بتایا کہ آج پانچ سے گیارہ اسکیل کی خالی اسامیوں کے لئے مختلف کٹیگری ڈسپینسر ، ایم ٹی ، ملیریا سپر وائزر ، ہیلتھ انسپکٹر ، ای سی جی ٹیکنیشن اور دیگر کے انٹر ویوز ہیں اور کل کو فورتھ کلاس کے انٹرویو ہونگے ۔

انھوں نے کہا کہ بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی کسی سے زیادتی نہیں ہو گی ۔اے ڈی سی جھل مگسی ڈاکٹر کاشف نبی اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد رمضان پلال انٹرویو کی نگرانی کرتے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ بے روز گاری کی انتہا ایم اے اور بے اے پاس میل فی میل امیدواروں نے بھی انٹرویو میں حصہ لیا اس موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سہولیات نہ ہونے کے باعث زیادہ تر امیدواروں کر فرش پر بٹھا یا گیا ۔ ٹیسٹ کے دوران بجلی کی بندش سے امیدواروں کا برا حال ہو گیا۔