کامیاب حج درخواستوں کی قرعہ اندازی14 مئی کو ہوگی‘سرکاری حج سکیم اور نجی حج گروپ آرگنائزر کے تحت ایک لاکھ 43ہزار 368پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے،حجاج کو سہولیات کی فراہمی کیلئے 450افراد پر مشتمل طبی مشن حجاز مقدس بھیجاجائیگا

اتوار 10 مئی 2015 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2015ء) کامیاب حج درخواستوں کی قرعہ اندازی رواں ماہ کی 14مئی کو ہو گی۔رواں سال سرکاری حج سکیم اور نجی حج گروپ آرگنائزر کے تحت ایک لاکھ 43ہزار 368پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

جس نے گزشتہ پانچ سال کے دوران حج اداکیا ہو وہ اس سال حج ادا کرنے کا اہل نہیں ہوگا تاہم اس پابندی کا اطلاق محرم کے ساتھ جانے والے یا حج بدل ادا کرنے والے افراد پر نہیں ہوگا۔

حکومت نے سعودی عرب میں حجاج کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جامع انتظامات کئے ہیں اس سلسلے میں ساڑھے چار سو افراد پر مشتمل طبی مشن حجاز مقدس بھیجاجائے گا۔ حجاج کرام کو چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی اورانھیں ایک جگہ رہائش دی جائے گی کیونکہ رہائش کی مختلف کیٹگریزختم کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :