کشمیر گیمز2015 آزادکشمیر میں کھیلوں کی نئی تاریخ رقم کر کے 10اضلاع میں30ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ آزادکشمیر کے نوجوان منفی سرگرمیوں کے بجائے صحت مند سرگرمیوں کو ترجیحی دیتے ہیں

آزادکشمیر کے وزیرسپورٹس،یوتھ وکلچر محمد سلیم بٹ کا تقریب سے خطاب

پیر 11 مئی 2015 13:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء )آزادکشمیر کے وزیرسپورٹس،یوتھ وکلچر محمد سلیم بٹ نے کہا ہے کہ کشمیر گیمز2015 آزادکشمیر میں کھیلوں کی نئی تاریخ رقم کر کے 10اضلاع میں30ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہیکہ آزادکشمیر کے نوجوان منفی سرگرمیوں کے بجائے صحت مند سرگرمیوں کو ترجیحی دیتے ہیں۔کھیل کے میدان آباد کرکے ہسپتال ویران کرنے کا عزم لے کر میدان میں نکلے ہیں۔

کھلاڑیوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو کھیل کے میدانوں میں لاکرصحتمند تفریح مہیاکریں گے۔کشمیر گیمز کو نیشنل گیمز بنانے اور پوری دنیا میں کشمیر کا نام روشن کرنے میں میڈیاکلیدی کردارادا کرسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کشمیر گیمز2015 ضلع مظفرآباد کے کھیلوں کے آغاز کے سلسلہ میں خورشید الحسن خورشید فٹ بال سٹیڈیم میں منعقدہ شاندار افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیرسپورٹس،یوتھ وکلچرمحمد سلیم بٹ نے کہا کہ10اضلاع میں مختلف کھیلوں کے اختتام کے بعد گرینڈ فائنل مظفرآباد میں منعقد ہوں گے جس میں 2ہزار کے قریب کھلاڑی حصہ لیں گے جس کی آزادکشمیر میں قبل ازیں کوئی مثال نہیں ملتی۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس،یوتھ وکلچر چوہدری امتیاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سپورٹس،یوتھ وکلچر کشمیر گیمز2015 کے حوالہ سے اپنا بھرپور کردار ادارکرئے گا۔

نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں لانے کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں۔اعزازنسیم ،سردار محمد نواز،چوہدری اسحاق،ڈائریکٹرسپورٹس سردارپرویز اختر،پراجیکٹ ڈائریکٹرسپورٹس خواجہ ارشد حسن کی سپورٹس کے حوالہ سے تاریخی خدمات ہیں۔تمام ایسوسی ایشنز اور کھلاڑیوں کا تعاون پر شکرگزارہوں۔میڈیا کا تعاون سپورٹس کو آگے لے کر جائے گا۔میڈیا کا تعاون آئندہ بھی مطلوب رہے گا۔کشمیر گیمز آزادکشمیر نوجوان کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر پہنچانے میں پہلی سیڑھی ثابت ہوگا۔