گزشتہ سالوں کی نسبت صوابی دن دگنی، رات چوگنی ترقی کررہا ہے، شہرام خان ترکئی

ترقی کا سلسلہ چل پڑا ہے اب یہ رکنے والا نہیں، نیت صاف ہے ، برکت اﷲ عطاء کریگا، وزیر صحت خیبرپختونخوا

پیر 11 مئی 2015 17:32

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) صوبائی سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے قد مے گاوں میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ گز شتہ سا لوں کی نسبت صوابی دن دگنی رات چوگنی تر قی کر رہا ہے ا س سے پہلی حکو متوں نے ہمیشہ صوابی کی تر قی میں روڑے اٹکا نے کی کو شش کی جبکہ مو جودہ حکو مت نے صوابی کی ترقی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز جا ری کیے جس سے مختلف منصوبوں پر کام جا ری ہے جن میں یارحسین کیٹگری ڈی ہسپتال جو بارہ کینا ل پر بنایا جا رہا ہے گجو خان میڈیکل ، یو نیورسٹی روڈ کی پختہ، سکولز اور دیگر عوامی منصو بوں پر کام جا ری ہے اور یوں تر قی کا سلسلہ چل پڑا ہے اب یہ روکنے والا نہیں ہماری نیت صاف ہے بر کت اﷲ عطا کریگا ان کا کہنا تھا کہ 12مئی کو خیبر پختونخواہ کے تمام وزراء اپنے صو بے کے حق کے لیے بھر پور آواز حق بلند کر ئیں گے ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی ہر گز نو بت نہ آ تی اگر وفا ق کا رویہ درست ہو تا مگر آفسوس کہ و فاق نے سو تیلی ماں جیسا سلوک رواء رکھا ہوا ہے جب تک و فاق رویہ ٹھیک نہیں کر ئے گا اجتجا ج جاری رہے گا ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے موجودہ حکو مت نے تعلیم کے شعبے میں بے شمار فنڈز جاری کیے ہیں جس سے سکولوں کی حالت زار بہتر کی جا رہی ہے فنڈز عوام کی امانت ہے اور اس میں حیانت کاسوچ بھی نہیں سکتا فنڈز عوامی مسائل کے حل کے لیے ہی استعمال کیے جا رہے ہیں اس مو قع پرعوامی جمہوری اتحاد پاکستان کے مر کزی جنرل سیکڑ یر ی اور امید وارضلع کو نسلر یو نین کو نسل ترکئی بلند اقبال خان ترکئی نے کہا صوا بی ضلع با شعور عوام کا ضلع ہیں یہاں کی عوام نے ہمیشہ صو بے کی تر قی میں اہم کر دار ادا کیا جب کہ ضلع کو پسماندہ ر کھا گیا عوام کی پسما ند گی ختم کر نے کے لیے تر کئی فیملی سیا ست میں آئی اور ضلع کی عوام کی احساس محرومی ختم کر نے کے لیے جدو جہد شروع کی تر کئی فیملی اپبے بے داغ ما ضی کی وجہ سے عوام میں مقبول ہیں اب کو ئی صوابی ضلع کی عوام کو با ہر سے آ کر بے واقف نہیں بنا سکتا اور ہم نے اور ہم نے اصول کی بنیاد پر سیا ست کی اور جولوٹ مار کا بازار گرم تھا اس کا ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا اس مو قع پر امیدار تحصیل کو نسلر جمیل خان نے بھی خطاب کیا ۔