ہواوے نے مارچ 2015 کے دوران چین میں اسمارٹ فونزکی دوڑ جیت لی

پیر 11 مئی 2015 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) چینی اسمارٹ فونزریٹیل مارکیٹ میں مستند سروے کرنیوالی کمپنی GFK نے انکشاف کیا ہے کہ2015 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہواوے نے کامیابی سے چینی مارکیٹ میں اپنے حصص میں اضافہ کیا ہے۔GFK کے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، سروے میں مارچ 2015 کے دوران ہواوے، ایپل اور سام سنگ کے مارکیٹ شیئرزکا تقابلی جائزہ لیا گیا ۔

ہواوے نے پہلی بارچین میں سرفہرست مقام حاصل کیا جبکہ نومبر 2014 کے بعد سے دیگر دو حریف کمپنیوں کے حصص، چینی مارکیٹ میں مسلسل کمی کوظاہرکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح مارچ 2015 میں سام سنگ کے مارکیٹ شیئرزبھی تیسری پوزیشن تک گرگئے ۔مارکیٹ شیئر زمیں ہواوے کا حصہ 33 فیصد رہا۔ ہواوے کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران Huawei میٹ 7 ماڈل کے 4 ملین سے زائد یونٹس بیرون ملک بھیجے گئے ۔

یہ گھریلو اورنسبتا زیادہ مہنگے سمارٹ فونز کی ترسیل میں ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ مارچ کے دوران چینی مارکیٹ میں GFK کے شماریاتی اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ Huawei نے 6.535 ارب یوآن کی سیلزویلیو حاصل کی جوچینی مارکیٹ میں ہواوے کی نمایاں پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔ 2015 کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین میں اسمارٹ فونز کی کل مارکیٹ کا حجم 99 ملین ڈالررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :