جامعہ نعیمیہ کی 63ویں سالانہ’’ تقریب ختم بخاری‘‘ 14 مئی کو ہوگی

مفتی محب اﷲ نوری،مفتی عبدالعلیم سیالوی،علامہ راغب نعیمی سمیت نامور علماء ومشائخ شرکت کرینگے،ترجمان

پیر 11 مئی 2015 20:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) جامعہ نعیمیہ کی 63ویں سالانہ’’ تقریب ختم بخاری‘‘ 14 مئی بروزجمعرات کو ہوگی۔دارالعلوم حنفیہ فریدیہ بصیرپورکے مہتمم اعلیٰ صاحبزادہ مفتی محمدمحب اﷲ نوری درس بخاری شریف دینگے جبکہ جامعہ نعیمیہ کے شیخ القرآن و الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی خصوی دعا اور معروف مذہبی اسکالر علامہ محمد راغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ کی تعلیمی خدمات کے حوالے سے اظہار خیال کرینگے۔

(جاری ہے)

نیز تعلیمی میدان میں شاندارکارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے جائینگے۔جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق سالانہ تقریب ختم بخاری شریف میں شیخ الحدیث مفتی انور القادری ،شیخ الفقہ مولانا غلام نصیرالد ین نصیر،مولانا محبوب احمدچشتی،نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکز ی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی ،ڈاکٹر محمدسیلمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی،مولانا محمدکلیم فاروقی،مفتی محمدہاشم،مفتی محمدعارف حسین،مولانا محمدمدنی،مفتی فیصل ندیم اورمولانا ضیاء اﷲ نورانی سمیت ملک کے نامور شیوخ الحدیث ، علماء ومشائخ اورنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی عہدیداران شریک ہونگے۔