بورے والا ‘تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا جنریٹرخراب ‘وارڈز میں داخل مریض گرمی سے نڈھال

آپریشن ملتوی ، مریضوں اور ڈاکٹرز کو دشواری کا سامنا

پیر 11 مئی 2015 20:35

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالاکا جنریٹرخراب وارڈز میں داخل مریض گرمی سے نڈھال آپریشن ملتوی ، مریضوں اور ڈاکٹرز کو دشواری کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا میں نصب شدہ 500KVکا جنریٹر گذشتہ روز خراب ہو گیا جنریٹرمیں خرابی کی وجہ ہسپتال میں لگے ہوئے ایئر کنڈیشنڈ ، ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کے ٹھیکیدار کا کنکشن اور ڈاکٹرز کی رہائش گاہوں کو جنریٹر کی بجلی کی سپلائی بتایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

جن کے کنکشن سے جنریٹر اوور لوڈ ہو گیا اور اس نے کام کرنا بند کر دیا ہے جنریٹر کی خرابی کے باعث ہسپتال کے وارڈزمیں داخل مریضوں کا گرمی سے برا حال ہے ۔ اپریشن تھیٹرمیں اپریشن ملتوی کرنا پڑ رہے ہیں جبکہ شدید گرمی سے ہسپتال کے علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر محمد اکر م رانا نے بتا یا کہ جنریٹر کی خرابی کو دور کرنے کیلئے انہو ں نے ٹیکنیشن سے رابطہ کیا ہے ۔ بہت جلد جنریٹر ٹھیک ہو جائے گا اور آئندہ جنریٹر کا لوڈ مینج کرنے کیلئے تما م غیر ضروری کنکشن جنریٹر سے ہٹا دیئے جائیں گے تا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا علاج معالجہ متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :