محکمہ صحت سندھ نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کی انتظامیہ کی جانب سے حالیہ نرسز کے انٹرویو کی تمام تفصیلات آئندہ چند روز میں طلب کرلی

پیر 11 مئی 2015 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) صوبائی محکمہ صحت سندھ نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کی انتظامیہ کی جانب سے حالیہ نرسز کے انٹرویو کی تمام تفصیلات آئندہ چند روز میں طلب کرلی ہیں جس پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے خوش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایسوسی ایشن کراچی کے صدر امجد خان نے کہاہے کہ قومی ادارہ برائے امراض کی انتظامیہ نے چند روز قبل اسپتال میں نرسز کے انٹرویو کئے تھے جس میں میٹرک پاس نرسز کو نظر انداز کیا گیا اور انٹر پاس نرسز کے انٹرویو لئے تھے جس پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے اسپتال کی انتظامیہ کوآگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد وہ محکمہ صحت کے پاس اپنا مسئلہ لے کر گئے جس پر محکمہ صحت سندھ نے گزشتہ روز5مئی کو ایک لیٹر نمبر ایس او ڈی ایم 3-97-2015این آئی سی وی ڈی جاری کیا ہے جس میں اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے آئندہ چند روز میں انٹرویو کی تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں جس پر خوشی ہوئی ہے ۔

امید ہے کہ اب میٹرک پاس نرسز کو بھی بھرتی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :