انڈونیشین سفیر کی طبیعت خراب ہونے پر ایئرایمبولینس بھارت اتار لی گئی

سفیروں کی میتیں اور زخمیوں کو وطن واپس بھیجنے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں ٗ دفتر خارجہ

پیر 11 مئی 2015 22:18

مدراس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) انڈونیشیا کے سفیر طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ایئر ایمبولینس بھارت میں اتار لی گئی ہے۔نجی ٹی وی نے دفتر خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سفیروں کی میتیں اور زخمیوں کو وطن واپس بھیجنے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انڈونیشی سفیر کی ایئرایمبولینس کو بھارتی شہر مدراس میں اتار لیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ناروے کے سفیر کی میت کو ان کے وطن روانہ کیا جائیگا ٗ انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات کی میتیں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شناخت کرکے ان کے وطن روانہ کی جائیں گی۔ دفتر کارجہ کے مطابق نیدرلینڈ کے سفیر کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے وطن روانہ کیا جا چکا ہے، زخمیوں کو ہرمکمن سہولیات اور علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :