مقبوضہ کشمیر میں طبی سہو لیات کا فقدان‘3ہسپتالوں سے ریفر زخمی جموں میں مردہ قرار

منگل 12 مئی 2015 12:21

جموں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) لاٹی کے قریب مروٹھی میں گزشتہ روز پیش آنیوالے المناک بس حادثہ میں 23افراد ہلاک جبکہ 53زخمی ہوئے-اس المناک سانحہ نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیرمیں ناقص طبی سہو لیات کی پول کھول کر رکھ دیا ہے ۔ابتدائی طبی امداد کیلئے زخمیوں کو 25کلو میٹر تک پہنچانا پڑا- بھارت کی آٹھ لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر کے چپے چپے پر موجود ہے ‘ مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے اپنی کالونی بنا رکھا ہے اور کشمیریوں کو عملی طور پر یرغمال بنا رکھا ہے-مقبوضہ میں سڑکوں کی تباہ حالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے بس حادثہ کے بعد سڑک کی خستہ حالی کے باعث زخمیوں کو بعد دوپہر ڈیڑھ بجے بمشکل سدھ مہادیو پہنچایا جا سکا-ذرائع نے بتایا کہ ایک شدید زخمی 3ہسپتالوں سے ریفر ہونے کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال جموں پہنچا تو اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

ان زخمیوں کو پہلے پرائمری ہیلتھ سنٹر سدھ مہادیو پہنچایا گیا جہاں سے سب ضلع ہسپتال اودہم پور اور پھر ضلع ہسپتال اودہم پور پہنچایا گیا ۔ وہاں پرڈاکٹروں نے 6زخمیوں ی حالت تشویشناک قرار دی ور انہیں بذریعہ ہیلی کاپٹر جموں منتقل کیا گیا تاہم جب انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں پہنچایا گیا تو ان میں سے ایک کی موت واقع ہو چکی تھی ۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو صرف ابتدائی طبی امداد کے لئے زخمیوں کو جائے حادثہ سے 25 کلو میٹر دور سدھ مہادیو تک کا سفر کر نا پڑا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ المناک حادثہ گزشتہ روز صبح 10بج کر 40منٹ پر پیش آیا لیکن سڑک کی خستہ حالی کے باعث زخمیوں کو بعد دوپہر ڈیڑھ بجے بمشکل سدھ مہادیو پہنچایا جا سکا۔وہاں پر بھی ضروری ادویہ اور طبی آلات کی کمی کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں سب ضلع ہسپتال چنینی کے لئے ریفر کر دیا گیا ۔ وہاں پر بھی ڈاکٹروں نے اپنی بے بسی کے باعث زخمیوں کو ضلع ہسپتال اودہم پور منتقل کرنے کا مشو رہ دیا جہاں کے ڈاکٹروں نے 6شدید زخمیوں کو جموں کے لئے ریفر کیا ۔

یہ 6زخمی سہ پہر ساڑھے 3بجے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں پہنچائے گئے لیکن تب تک ا تنی تاخیر ہو چکی تھی کہ ان میں سے ایک زخموں ی تاب نہ لا کر دم توڑ چکا تھا ۔ ان میں سے ایک زخمی رشتہ دار منوج شرما نے بتایا کہ اس علاقہ میں طبی سہو لیات برائے نام ہیں اور میلوں ے فاصلے پر جو طبی مراکزاگر موجود بھی ہیں تو وہ عملہ ، ادویات اور دیگر لوازمات سے خالی ہیں ۔

اس موقع پر موجود لواحقین نے احتجاج کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو عملی طور پر یرغمال بنا رکھا ہے-مقبوضہ کشمیر میں تعمیرو ترقی نہ ہونے کے برابر اور ادارے تباہ حال ہیں -مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکومتیں آتی ہیں اور لوٹ مار کر کے چلی جاتی ہیں -عوام مسائل کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں-

متعلقہ عنوان :