بلجیم کے فٹ بالر ٹم نیکوٹ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

منگل 12 مئی 2015 12:27

بلجیم کے فٹ بالر ٹم نیکوٹ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

برسلز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مئی۔2015ء) بلجیم کے 23 سالہ دفاعی کھلاڑی ٹم نیکوٹ دوستانہ فٹ بال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ہیں ، لوئر لیگ کے فٹ بالر ٹم نیکوٹ اچانک فیلڈ پر گر گئے تھے جس کے بعد انہیں طبی امداد فراہم کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ہفتوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے جب بلجیم میں میچ کے دوران کسی کھلاڑی کی موت ہوئی ہے ۔ 30 اپریل کو سابق انڈر21 پلیئر گریگوری میرٹینز بھی جان کی بازی ہار گئے تھے ۔