(ن) لیگ کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اورمحروم معیشت طبقات کے معیارزندگی کو بلند کرناہے‘ عرفان دولتانہ

منگل 12 مئی 2015 13:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے،غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی آزادی کے بغیر حقیقی آزادی کا تصور ادھورا ہے۔

مضبوط معیشت سے قومیں مضبوط ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری، معاشی ، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور توانائی بحران نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔تعلیم، صحت ، زراعت، صنعت اورزندگی کے تمام شعبے دہشت گردی اور توانائی بحران سے متاثر ہوئے ہیں ۔حکومت نے توانائی بحران کے خاتمے کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور اس ضمن میں ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہاہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اورمحروم معیشت طبقات کے معیارزندگی کو بلند کرناہے۔