کینیڈا میں مریضوں سے جنسی تعلق قائم کرنے پر ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ

منگل 12 مئی 2015 13:33

کینیڈا میں مریضوں سے جنسی تعلق قائم کرنے پر ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ

ٹورانٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) کینیڈا میں خواتین مریضوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برلنگٹن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شریف تدروس کے بارے میں پتہ چلا تھا کہ اس نے 20 سال کے دوران کم از کم 3 خواتین کے ساتھ نہ صرف جنسی تعلق قائم کیا بلکہ سالہا سال تک قائم رکھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس نے ڈپریشن اور اینگزائٹی کے لیے علاج کے لیے آنے والی تین خواتین کو چالاکی سے اپنے جال میں پھنسایا اور ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ ڈاکٹر شریف کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز اونٹاریو سے تعلق رکھتا ہے۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے بعد اس کا ڈاکٹری کا لائسنس منسوخ کیا جا چکا ہے اور وہ آئندہ کبھی بھی ڈاکٹری کی پریکٹس نہیں کر سکے گا۔ ملزم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مریضوں کو مختلف طریقوں اور ہتھکنڈوں سے اپنے جال میں پھنسا لیتا تھا اور اس کے بعد انہیں نہ صرف اپنے دفتر، ہوٹلوں اور یہاں تک کہ ان کے گھر جا کر بھی ان کے ساتھ جنسی عمل کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :