لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی آفیسر کی آسامیاں تخلیق کر کے رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ سماعت تک رپورٹ جمع نہ کرائی گئی تو سیکرٹری صحت کو طلب کیا جائے گا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 مئی 2015 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نوشاب اے خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سروسز ہسپتال میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں ننھے بچے جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں آگ سے بچاو کے لئے آلات نصب نہیں کئے گئے جبکہ فائر سیفٹی آفیسر کی نشستیں تخلیق نہیں کی گئیں۔سرکاری افسر نے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت طلب کی۔جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت تک رپورٹ پیش نہ کی گئی تو سیکرٹری صحت پنجاب کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب کیا جائے گا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت دس جون تک ملتوی کر دی۔