غلط انجکشن لگنے سے ہلاک ہونے والے پالتو بلے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کی خاتون اسسٹنٹ پروفیسر نے عدالت عالیہ لاہور سے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 مئی 2015 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) درخواست گزار ڈاکٹر عطیہ مسعود چوہدری کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پالتو بلے کے بیمار ہونے پر اسے ویٹرنری ڈاکٹر اویس انیس کے پاس طبی امداد کے لئے لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

ویٹرنری ڈاکٹر نے پالتو بلے کو غلط انجکشن لگا دیا جس سے اسکی موت واقعہ ہو گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیشہ وارانہ امور میں گفلت برتنے والے ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف دفعہ چار سو انیس ت پ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔