جعلی ادویات کے خاتمہ کیلئے سخت ترین قانون سازی کی جائے‘ میاں کامران سیف

منگل 12 مئی 2015 16:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کی تیاری اور اس کی فروخت کرنے والوں عوام دشمن ہیں جو کسی رورعایت کے قابل نہیں ،حکومت جعلی ادویات کے خاتمہ کیلئے اسمبلی میں سخت ترین قانون سازی کرے تاکہ ایسے مجرموں کو سخت ترین سزائیں دی جائیں تاکہ یہ قوم کے لیے عبرت کا نشان بن جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ سے ملک دشمن عناصر نے جعلی ادویات کا کاروبار شروع کر رکھا ہے جعلی ادویات تیار کرنے والے یونٹ کے مالکان اور اس کی فروخت میں ملوث افراد موثر قانون سازی نہ ہونے کے باعث قانون کی گرفت سے باہر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زیادہ منافع کے لالچ میں جعلی ادویات کو فروخت کرنے والے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور جعلی ادویات کے خاتمہ کے لیے سپیشل ٹاسک فورس بنائی جائے جو ہر میڈیکل سٹور پر ادویات کی چیکنگ کر ے اور جعلی ادویات برآمدگی پر فوری طور پر میڈیکل سٹور سیل اور مالکان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

اور انہیں عبرت کا نشان بنادیا جائے تاکہ کسی کو جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے کی جرات نہ ہو۔