صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیل کے میدان ناگزیر ہیں ‘ راولاکوٹ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے نوجوانوں کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا

صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کی راولاکوٹ سپورٹس کمپلکیس کے اچانک دورہ کے موقع پر بات چیت

منگل 12 مئی 2015 16:35

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمدیعقوب خان نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیل کے میدان ناگزیر ہیں ۔ راولاکوٹ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے نوجوانوں کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 38.710 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر راولاکوٹ سپورٹس کمپلکیس کے اچانک دورہ کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

یہ سپورٹس کمپلیکس فٹ بال ،ہاکی ، ٹینس گراؤنڈ اور بیڈ منٹن ، باسکٹ بال ، والی بال پر مشتمل ہے ۔ صدر ریاست نے اس موقع پر سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے موجودہ دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہم نے نہ صرف کالج یونیورسٹیاں بنائیں بلکہ نوجوان نسل کی بہتر ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے کھیل کے میدان بھی بنائے ہیں۔ تاکہ ان کی نصابی اور ہم نصابی سر گرمیوں کے مواقع بھی میسر آئیں ۔

متعلقہ عنوان :