Live Updates

تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جوکرپشن کے خاتمے ‘میرٹ کی پامالی کے خاتمے ‘تعمیر وترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکرسکتی ہے ‘تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں 128 دن احتجاجی دھرنادیکر پاکستان کے 18کروڑ عوام کی ترجمانی کی جعلی الیکشن اوردھاندلی کوبے نقاب کیا

تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سابق وزیرصحت سردارمحمداصغرآفندی کی بات چیت

منگل 12 مئی 2015 16:36

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سابق وزیرصحت سردارمحمداصغرآفندی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جوملک میں کرپشن کے خاتمے رشوت کے خاتمے میرٹ کی پامالی کے خاتمے اورملک کی تعمیر وترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکرسکتی ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں 128 دن احتجاجی دھرنادیکر پاکستان کے اٹھارہ کڑورعوام کی ترجمانی کی جعلی الیکشن اوردھاندلی کوبے نقاب کیا ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا بنیادی کرداراداکیااورعوام کے حقوق کیلئے دن رات ایک کرکے پاکستان تحریک انصاف کوملک بھر میں مضبوط منظم کیا اورتحریک انصاف سونامی کو پاکستان کے چارصوبوں کے علاوہ آزادکشمیر تک پھیلادیاجس کازندہ ثبوت پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی صدرسابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمودچوہدری میرپورکے ضمنی الیکشن میں سندھ پنچاب وفاق اورآزادکشمیر حکومت سمیت چارحکومتوں نے بھرپورزورلگایا تاہم میرپورکے عوام نے بیرسٹرسلطان محمودکے حق میں فیصلہ دیکر آزادکشمیر کے ایوانوں میں پاکستان تحریک انصاف کی بنیادرکھی اوراب پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمودکی قیادت میں ریاست کے کونے کونے تک عمران خان کاپیغام پہنچائے گی اورعوام کے حقوق کی آوازبلند کرے گی آزادکشمیر کے عوام دوسری جماعتوں سے کنارہ کشی کرکے پاکستان تحریک انصاف میں جوق درجوق شمولیت اختیارکررہے ہیں اوربہت جلد آزادکشمیر میں بھی پاکستان تحریک انصاف دوسری بڑی جماعت بن کرابھرے گی عوام پی ٹی آئی کے پرچم تلے جمع ہوکر کرپٹ نااہل بددیانت حکمرانوں سے نجات حاصل کرے ۔

(جاری ہے)

سردارمحمدآصغرآفندی نے کہاکہ آئندہ آزادکشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکرحکومت بنائے گی اورعوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات