آئل کمپنی رائل ڈچ شیل کو امریکی وزارت داخلہ نے قطبِ شمالی میں تیل کی تلاش کی اجازت دے دی

منگل 12 مئی 2015 16:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) آئل کمپنی رائل ڈچ شیل کو امریکی وزارت داخلہ نے قطب شمالی میں تیل کی تلاش کی اجازت دے دی ہے تاہم اب شیل کمپنی کو نگرانی کے امور سے وابستہ امریکی اداروں اور بحری علاقے میں توانائی کے شعبے بیورو آف اوشن انرجی مینجمنٹ کی توثیق بھی درکار ہوگی۔خیال رہے کہ شیل کی جانب سے دو سال قبل قطبِ شمالی میں تیل کی تلاش کا عمل حادثے اور ناکافی سہولیات کے باعث روک دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ماحول کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے اور افراد اس پیش رفت پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں قطب شمالی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں دنیا میں تیل و گیس کا 20 فیصد ذحیرہ موجود ہے جسے ابھی تک دریافت نہیں کیا جا سکا اب تک شیل کمپنی تین کھرب پونڈ سے زائد کا سرمایہ لگا چکا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ اور ہالینڈ کی شراکت داری سے قائم کمپنی قطب شمالی میں پانی میں 40 میٹر گہرے چھ کنوئیں بنانا چاہتی ہے۔

کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اس کے پاس دو بحری جہاز بھی موجود ہوں گے۔بیورو آف اوشن اینڈ انرجی کے ڈایریکٹر عابی گیل روس ہارپر نے کہاکہ وہ نہات احتیاط اور سوچ بچار کے ساتھ چوک چی کے سمندر میں تلاش کا سوچا ہے۔بتایا گیا کہ شیل کو اس منصوبے پر کام سے قبل امریکہ کی وفاقی حکومت اور ریاست الاسکا سے اجازت درکار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :