ظالم حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور معاشی دہشت گردی نے نرسز کو ذہنی مریض بنا دیا ہے‘ فرح ناز
مقدس پیشہ سے وابستہ حوا کی بیٹیوں کے مطالبات کی شنوائی نہیں ہو رہی‘القرآن ویمن لیگ کا مشاورتی اجلاس
منگل 12 مئی 2015 19:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نرسنگ میڈیکل کے شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،تیمارداری اور مریضوں کا خیال رکھنا محض ایک نوکری نہیں بلکہ بہت بڑا کار خیر ہے،(ن) لیگ کی حکومت نے اپنے حقوق کیلئے نکلنے والی قوم کی خدمت کرنے والی بیٹیوں پر کئی بار لاٹھی چارج اور وحشیانہ تشدد کیا ،بیما ر وں کی مسیحائی کرنے والی نرسوں پر تشدد نے ثابت کر دیا ہے کہ اب ملک کے حالات لُٹیروں کو اقتدار کے ایوانوں سے دور کرنے کا تقاضا کر رہے ہیں۔
موجودہ حکمرانوں نے قوم کی بیٹیوں کو لاہور کی سڑکوں پر رلایا ۔فرح ناز نے کہا کہ نرسوں کے جائز احتجاج سے لے کر آج تک قاتل حکمرانوں کی بے حسی،ہٹ دھرمی قابل شرم ہے ۔(جاری ہے)
حکومت نے نرسوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی بجائے ان پر لاٹھی چارج اور تشدد کیا۔ظالم حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور معاشی دہشت گردی نے نرسز کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔مسیحائی کرنے والی نرسز کا فرعون حکمران استحصال کر رہے ہیں ۔
ہماری ان بہنوں کی طرح جب ساری عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں گے تو انقلاب ضرور آئیگا،شیطانی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی اور پھر کسی کو بھی اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نہ آنا پڑے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نرسوں کے جائز مطالبات کو فی الفور مانا جائے ،مقدس پیشہ سے وابستہ حوا کی بیٹیوں کے مطالبات کی شنوائی نہیں ہو رہی۔منہاج القرآن ویمن لیگ نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی ان بہنوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔فرح ناز نے کہا کہ مقدس پیشہ سے وابستہ نرسوں کو کم تنخواہ،ضروریات زندگی کی عدم سہولیات،پک اینڈ ڈراپ کی سہولت،جاب سیکیورٹی کی عدم دستیابی اور دوران ڈیوٹی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔نرس کیلئے سسٹر کا لفظ اس لئے استعمال کیا جاتا ہے کہ ان کی عزت و تکریم میں اضافہ کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.