حکومت نوجوانوں کوصحت مندسہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے تاکہ ہمارے نوجوان کھلاڑی دوسرے صوبوں کے برابرلاکھڑاہے

ممبرصوبائی اسمبلی نصراﷲ زیرے کا خان شہیدسپورٹس اکیڈمی سیٹلائٹ ٹاؤن کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 12 مئی 2015 21:09

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) حکومت نوجوانوں کوصحت مندسہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے تاکہ ہمارے نوجوان کھلاڑی دوسرے صوبوں کے برابرلاکھڑاہے ان خیالات کااظہارممبرصوبائی اسمبلی نصراﷲ زیرے نے خان شہیدسپورٹس اکیڈمی سیٹلائٹ ٹاؤن کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کااس موقع پرکونسلرحاجی فخرالدین بڑیچ حاجی عبدالمالک امیرحمزہ محبوب خان خلیل احمدبڑیچ دیگرمہمان سمیت کھلاڑی کی بڑی تعدادموجودتھے انہوں نے فیتہ کاٹ کرباقاعدہ افتتاح کیانصراﷲ زیرے نے مزیدکہاکہ کھیل خواہ کوئی بھی اکیڈمیوں کے قیام سے کھلاڑیوں کے کھی میں نکھارپیداہوتاہے اورنوجوان نسل میں انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے عرصہ برس قبل میں صوبے میں کئی بحرانوں کاسامنااورحالات مخدوش تھے جب مخلوط حکومت بھرسراقتدارآئی تودوبرسوں میں ٹارگٹ کلنگ اغواء برائے تعاون سمیت دیگرواراتوں میں کمی آئی اورموجودہ حکومت نے صوبے میں تعلیم صحت اورسپورٹس کے شعبے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ تعلیم کیساتھ کھیل انسانی زندگی میں اہمیت کے حامل ہیں اورنوجوان ملک وقوم کامستقبل ہے اورہم امن کے خواہ ہیں عوام کے بلارنگ ونسل خدمت کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ ماضی میں کروڑروپے کرپشن کے نظرہوجاتے ہیں موجودہ حکومت نے کروڑوں روپے سکالرشپ کی مدمیں اورکھیلوں کے فروغ کیلئے روپے دیئے گئے انہوں نے کہاکہ علاقے میں سپورٹس کمپلیکس کاقیام ضروری ہے زمین کے الامنٹ میں سے ہم سپورٹس کمپلیکس تعمیرکرائینگے انہوں نے کہاکہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں استادصلاح الدین بڑیچ کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اورہمیشہ سپورٹس کی خدمت کی ہے کونسلرفخرالدین بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کی اہمیت سے کوئی انکارنہیں کیاجاسکتاہے نوجوانوں کوصحت مندسرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیئے انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارامستقبل ہے اوران نوجوانوں سے ملک وقوم کی امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے میدان آبادکیلئے ہرمحب وطن کوکرداراداکرناچاہیئے آخرمیں مہمان خاص ایم پی اے نصراﷲ زیرے کے اعزازمیں کونسلرحاجی فخرالدین بڑیچ نے شیلڈپیش کی اوراکیڈمی کیلئے ایک لاکھ روپے کااعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :