آزاد کشمیر میں سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس چھوٹ میں مزید مہلت دینگے ، ڈرائی پورٹ کا معاملہ بھی جلد یکسو کر لینگے، تجارت صنعت ، ایکسپورٹ ، سرمایہ کاری میں فروغ دیکر حکومتی ذرائع آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روز گار کے صحت مند مواقع میسر آئینگے

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی صدر چیمبر آف کامرس جاوید اقبا ل سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 13 مئی 2015 16:21

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس چھوٹ میں مزید مہلت دینگے ۔ ڈرائی پورٹ کا معاملہ بھی جلد یکسو کر لینگے، تجارت صنعت ، ایکسپورٹ ، سرمایہ کاری میں فروغ دیکر حکومتی ذرائع آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روز گار کے صحت مند مواقع میسر آئینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر آباد میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری جاوید اقبا ل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چوہدری جاوید اقبال نے بتایا کہ میرپور انڈسٹریل اسٹیٹس میں سہولیات فراہم کر کے یہاں سے کئی سو فیصد اضافی امدنی ہو سکتی ہے ۔ 1985ء ء کے بعد سیلزٹیکس میں چھوٹ پانچ سال کی گئی تھی جو بڑھائی نہیں گئی اسے مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تا کہ سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کر سکیں ۔

(جاری ہے)

آپ کی دلچسپی سے یہ علاقہ صنعتی حب بن سکتا ہے سرمایہ کاروں کو جب تحفظ ہو گا تو پھر یہ علاقہ مزید ترقی کرے گا اور روز گار کے مواقع ملیں گے ۔ انھوں نے ڈرائی پورٹ کے لئے اقدامات بارے بھی بتایا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے تمام مطالبات کو یکسو کرونگا ۔ میرپور کو حقیقتاًانڈسٹریل حب بنا وٴنگا ۔

ٹیکس چھوٹ میں اضافہ اصولی مطالبہ ہے ۔ انھوں نے اس کی فوری منظوری دیتے ہوئے سیکرٹری صنعت و حرفت کو معاملہ یکسو کر کے رپورٹ طلب کر لی ، ٹیکس چھوٹ کی مدت میں 5سال کے بعد اگلے تین سال 50%جبکہ ان تین سالوں کے بعد اگلے دو سال کے لئے 25%چھوٹ دی جائے اس مرحلہ وار چھوٹ سے صنعت کار دس سال استفادہ کر سکیں گے ،اور حکومت کو بھی ریونیو حاصل ہو گا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا کی میرپور الیکشن کے دوران کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا ۔ ا

متعلقہ عنوان :