لاہورہائیکورٹ نے بغیر نوٹس جاری کیے محکمہ صحت کے ڈرائیور کی تنخواہ بند کرنے کے معاملہ پر ڈائریکٹر صحت کوبائیس مئی تک جواب جمع کروانے کی مہلت دیدی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 مئی 2015 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13مئی۔2015ء)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت کی،، درخواست گزار محمداشرف کے وکیل اشتیاق چوہدری نے موقف اختیارکیا کہ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر طارق محمود چوہدری نے بغیر نوٹس ڈرائیورمحمداشرف کی تنخواہ بند کرنے کاتحریری حکم جاری کیا جوغیر قانونی اقدام ہے،،انکا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر صحت طارق محمو چوہدری ڈرائیور سےگھرکا کام بھی کرواتےتھے،، ڈائریکٹر صحت نے جواب کیلئے عدالت سے مہلت طلب کی جس پرعدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ بغیر نوٹس ملازم کی تنخواہ کیسے بند کرسکتے ہیں؟ آپ کی تنخواہ بند ہو تو آپ کو انداز ہو جائے گا،،عدالت نے ڈائریکٹر صحت کو بائیس مئی تک جواب جمع کروانے کی مہلت دیدی۔