تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی گئی ہیں‘ایڈیشنل سیکرٹری کوآپریٹو

درجہ حرارت میں اضافہ کیساتھ ہی ڈینگی کی افزائش کا سیزن شروع ہوچکا،ابھی تک ڈینگی کا کوئی کنفرم مریض رپورٹ نہیں ہوا‘رائے جاوید احمد

بدھ 13 مئی 2015 17:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) ایڈیشنل سیکرٹری کوآپریٹو رائے جاوید احمد نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی گئی ہیں،درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی ڈینگی کی افزائش کا سیزن شروع ہوچکاہے تاہم صوبے میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی کنفرم مریض رپورٹ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کے اجلاس شروع ہوچکے ہیں اور ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں کا بھی آغاز کردیا گیاہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے اب تک ڈینگی مریضوں کی کلینیکل مینجمنٹ میں 1000 ڈاکٹرز کو تربیت فراہم کردی ہے اور جنرل پریکٹشنرز کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے محکمے کی کارکردگی بارے رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹائر شاپس، کباڑخانوں، قبرستانوں، تعمیراتی جگہوں ، نرسریوں اور دیگر مقامات پر ڈینگی سرویلنس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اوقاف کی مساجد میں علماو اکرام کو جمعۃ المبارک کے خطبات کے دوران ڈینگی بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیے بھی گیا گیاہے۔ کوآپریٹو سوسائٹیوں، تعلیمی اداروں اور دیگر جگہوں پر عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے سیمینارز، آگاہی واک منعقد کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں اور صفائی اور ڈینگی کے حوالے سے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ آنے والے مہینوں میں ڈینگی کو قابو میں رکھنے کے لیے زیادہ محنت کے ساتھ انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں پر توجہ دی جائے اور صوبے میں نافذ اینٹی ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :