محکمہ صحت سندھ کے بیرون ممالک کام کرنے والے ڈاکٹرز کی تفصیلات طلب

بدھ 13 مئی 2015 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے سیکریٹری صحت سے بیرون ممالک میں کام کرنے والے محکمہ صحت سندھ کے ڈاکٹرز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کے متعدد ڈاکٹرز بیرون ممالک کے لئے چھٹیاں لے کر گئے تھے تاہم انہوں نے دوبارہ اپنی ملازمتوں کو جوائن نہیں کیا ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے اس لئے ایسے ڈاکٹرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے پیر جو گوٹھ کے 30 صحت کے مراکز کی بنیادی سہولتوں سے محرومی کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے اسپیشل سیکریٹری صحت کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ فوری طور پر ان صحت کے مراکز میں طبی عملے کی کمی کو پورا کریں اور وہاں موجود کروڑوں روپے کی مشینری کو بھی زنگ آلود ہونے سے بچائیں ۔ صوبائی وزیر صحت نے کراچی میں آغا خان کمیونٹی کی بس پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :