انسداد ڈینگی مہم میں مقامی لوگوں اور طلبا کی شرکت یقینی بنائی جائے‘پرویز ملک

ٹائر شاپس اور کباڑخانوں کی چیکنگ کے لئے خصوصی ٹیمیں مقرر کی جائیں‘ اجلاس سے خطاب

بدھ 13 مئی 2015 20:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) شالیمار ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایم این اے ملک پرویز کی صدارت میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیاجس میں ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے لئے کام کرنے والے تمام اہلکاران نے شرکت کی۔پرویز ملک نے ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوں میں اب تک ہونے والے ڈینگی حفاظتی اقدامات کی فردا فردا رپورٹ طلب کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران 87 ٹائر شاپس 31 کباڑخانوں،58 ہوٹلوں اور 19 نجی وسرکاری سکولوں کی چیکنگ کی گئی۔

لاروا برآمد ہونے پر 3 کباڑخانوں اور 7 ٹائر شاپس کے خلاف مقدمات درج ہوکئے گئے۔ملک پرویز نے ہدایت کی کہ ڈینگی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے مقامی لوگوں،سکولوں کے طلبا وطالبات اور دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو ضرور شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ٹائر شاپس اور کباڑخانوں کی چیکنگ کرنے والی ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ لاروا برآمد ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ علاقے میں پمفلٹس کی تقسیم،مچھر لاروے کی سیمپلنگ،فیومی گیشن،دوائی کے چھڑکاؤاور جمع شدہ پانی کو نکالنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری رکھا جائے۔ اجلاس میں ایم پی اے چوہدری شہباز،باؤ اختر،ملک وحید، اے سی شالیمار ،ٹی ایم او ملک طارق کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :