راولپنڈی، وزارت صحت نے تمباکو نوشی کو مضر صحت قرار دینے سے متعلق تشہیر ی مہم میں ترمیم کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا

سگر یٹ کی ڈبی پر بنی تصویر کو 30 مئی سے مزید بڑا کر دیا جائے گا

بدھ 13 مئی 2015 20:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) وزارت صحت نے تمباکو نوشی کو مضر صحت قرار دینے سے متعلق تشہیر ی مہم میں ترمیم کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت سگر یٹ کی ڈبی پر بنی تصویر کو 30 مئی 2015 سے مزید بڑا کر دیا جائے گا۔اس لحاظ سے پاکستان اس خطے میں بلکہ پوری دُنیا میں تمباکو نوشی کیخلاف مہم کے حوالے سے لیڈر بن گیا ہے۔یہ بات منسٹر ی آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر نے تمباکونوشی سے متعلق منسٹری آف ہیلتھ میں منعقدہ ا جلاس میں بتائی اجلاس میں محمد وقاص تارڑ،ڈائریکٹر ٹی ٹی سی،صدر پناہ میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی،جنرل سیکرٹری پناہ ثناء اﷲ گھمن، ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام اور محمد جاوید نے شرکت کی۔

صدر پناہ نے منسٹری آف ہیلتھ کی تمباکو نوشی کے خلاف کوششوں کو سراہا گیا، خاص طور پہ نوجوانوں کو تمباکونوشی سے روکنے کے لئے اہم کردار ادا کیا او ر اس بات کی طرف ڈائریکٹر صاحب کی توجہ دلوائی کہ ڈبی کے اُوپر تصویر والا عمل ابھی تک کیوں رکا ہوا ہے جس پر منسٹر ی آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ایک نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے کہ سگر یٹ کی ڈبی پر جو تصویر بنی ہوئی ہے اس کو 30 مئی 2015 سے بڑا کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی نے کہا پناہ پچھلے ۳۰ سالوں سے دل کی بیماریوں اور تمباکو نوشی کے خلاف جنگ کر رہی ہے اور اب بھی میڈیا کے ذریعہ بھی اس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کر رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ تمباکو انڈسٹری پر منسٹر ی آف ہیلتھ کے رول کے متعلق کافی پریشر ڈالا گیا لیکن اس کو عمل درآمد کروانے کے لئے کافی مشکل پیش آرہی ہے۔

میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی نے کہا کہ اگر تمباکو نوشی کی روکتھام پر عمل نہ کیا تو روزانہ تقریباً 300 اموات ہو گی۔اُنہوں اس بات پر زور دیا کہ منسٹری آف ہیلتھ کے رول پر جلد از جلد عمل درآمد کروایا جائے تا کہ نوجوان نسل تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے بچ سکیں۔جنرل کیانی نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی کہ تمباکونوشی کی روکتھام پر سنجیدگی سے غور کریں۔

ڈائریکٹر ٹی ٹی سی نے یقین دہانی کروانی کے منسٹری آف ہیلتھ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر پاکستانی شہریوں کی صحت کے لئے ہر قسم کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر ٹی ٹی سی نے ورلڈ ہیلتھ آرگنا ئیزیشن، ورلڈ لنگ فاؤنڈیشن ، یونین، پناہ، اور دیگر قومی و بین الاقوامی شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر تمباکونوشی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔