` وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، وزیر داخلہ کی عدم موجودگی نے سوالات اٹھا دیئے

طبیعت خراب تھی یا وزیر اعظم ہاؤس سے مدعو نہ کیا گیا ،دعوت نامہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نہ کیا گیا ذرائع`

بدھ 13 مئی 2015 22:42

` وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، وزیر داخلہ کی عدم موجودگی نے سوالات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت کراچی اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیر داخلہ کی عدم موجودگی طبیعت خراب تھی یا وزیر اعظم ہاؤس سے مدعو نہ کیا گیا متضاد سوالات پیدا ہو گئے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت کراچی اسماعیلی کمیونٹی بس فائر نگ پر اعلیٰ سطح اجلاس وزارت داخلہ غائب ناراضگی واضح طور پر سامنے آگئی ہے چوہدری نثار علی خان اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئے ،دعوت نامہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نہ کیا گیا ذرائع آن لائن اعلیٰ سطح اجلاس میں غیر ملکی مداخلت ،کراچی آپریشن حکمت عملی، اسماعیلی فرقہ کے بس میں سوار افراد پر فائرنگ اور45 شہادتوں کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر دفاع ، کراچی انتظامیہ افسران بھی موجود تاہم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اجلاس میں طبعیت خراب ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے وزارت داخلہ ذرائع کا کہناتھا کہ چوہدری نثار علی خان اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئے ،دعوت نامہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نہ کیا گیاہے ۔وزات داخلہ تمام حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں عدم موجودگی طبعیت خراب ہونے کے باعث ہوئی ۔آن لائن ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر داخلہ کے درمیان سیاسی اور قومی معاملات پر اختلافات ہیں جنہیں واضح کرنے کے لیے وزیر داخلہ عدم موجودرہے تاہم ڈی جی رینجرز اور کراچی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں ۔ ۔عمرفاروق `

متعلقہ عنوان :