صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ایک نیا پولیو کیس سامنے آگیا

جمعرات 14 مئی 2015 12:05

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ایک نیا پولیو کیس سامنے آگیا سرکاری حکام نے بتایا کہ چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دو سالہ محمد رحیم میں پولیو وائرس رپورٹ ہوا ہے۔ نئے کیس کے بعد رواں سال پاکستان میں اب تک 23 پولیو کیس سامنے آچکے ہیں، جن میں سے 10 کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور ای پی آئی کے حکام نے رحیم کے گھر کا دورہ کرتے ہوئے ان کے والدین سے سوالات پوچھے۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی ای پی آئی رابطہ کار ڈاکٹر تیمور نے نئے پولیو کیس کی تصدیق نہیں کی تاہم انہوں نے ضرور بتایا کہ اس سے پہلے رواں سال صوبے میں نو کیس (پانچ پشاور، دو ٹانک، ایک ایک لکی مروت اور نوشہرہ) رجسٹر ہو چکے ہیں306 پولیو واقعات کے ساتھ 2014 پاکستان کیلئے بدترین سال ثابت ہوا تھا کیونکہ پچھلے 14 سالوں میں پہلی مرتبہ یہ تعداد 200 سے زائد ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :