اسمٰعیلی برادری پر امن کمیونٹی ہے جو صنعت و تجارت اور کاروبار سے وابستہ رہتے ہوئے نہ صرف قومی معیشت میں ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ طب و صحت کے شعبے میں علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی خدمات انجام دیکر وطن عزیز کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے،غازی ڈاکٹرشاہدرضا علوی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 مئی 2015 12:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) صفورہ چورنگی پراسمٰعیلی کمیونٹی کی بس پر دہشتگردانہ حملے کے واقعہ پر اظہار افسوس اور شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) کے بانی و چیئرمین غازی ڈاکٹرشاہدرضا علوی نے کہا کہ اسمٰعیلی برادری پر امن کمیونٹی ہے جو صنعت و تجارت اور کاروبار سے وابستہ رہتے ہوئے نہ صرف قومی معیشت میں ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ طب و صحت کے شعبے میں علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی خدمات انجام دیکر وطن عزیز کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے ،غازی ڈاکٹرشاہدرضا علوی نے کراچی بس حملے کی شدید مذمت کی اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام پر شدیدغم وغصہ اور افسوس کا اظہارکیا،اور کہاکہ ملک میں چاروں طرف سے آگ لگی ہوئی ہے ،حکمران کھیل تماشوں میں مشغول ہیں ،ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے حکمران سر جوڑ کر بیٹھیں ،مرکزی صدرایم اے تبسم نے کہا کہ پر امن و ذمہ دار کمیونٹی پر دن دہاڑے دہشتگردانہ حملہ پاکستان میں کاروباری ‘ تجارتی ‘ صنعتی‘ تعلیمی ‘ ادبی و طبی سرگرمیوں کو سبوتاژکرنے اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے ساتھ اسٰمعیلی کمیونٹی کو خوفزدہ کرکے پاکستان سے بھاگ جانے پر مجبور کرنے کی سازش ہے اسلئے حکومت کو فی الفور قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے اور اس سازش کے حقیقی ذمہ داران کو منظر عا م پر لانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) سانحہ صفورہ چورنگی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتی ہے اور کراچی میں ہونے والا واقعہ بدترین دہشت گردی اور ملک کے خلاف سازش ہے۔ایم اے تبسم نے بس پر فائرنگ کے المناک سانحے پر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :