حکومت آزاد کشمیر نے نیشنل پروگرام محکمہ صحت کو نارمل میزانیہ پر لانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 14 مئی 2015 14:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) نیشنل پروگرام محکمہ صحت کو نارمل میزانیہ پر لایا گیا ہے۔ اور حکومت نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔مگر محکمہ حسابات کی پھرتیاں آج تک نیشنل پروگرام کے عملہ کو تنخواہ نہیں مل سکی۔مظفرآباد اور ہٹیاں کے علاوہ دیگر اضلاع میں تو تنخواہ کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ مگر مظفرآباد ‘ہٹیاں کے ملازمین کے سینکڑوں گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے اور فاقہ کشی کا شکار ہونے لگے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ’‘وزیر صحت ‘چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیں کہ محکمہ حسابات کیوں تنخواہ کے بل پاس کرنے میں لیت و لعل کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی کارکن سید قلندرحسین نقوی‘قاضی صداقت خان‘عبد الجلیل اعوان ‘سیدمنیر حسین شاہ‘سید آفتاب کاظمی‘سید الطاف کاظمی و دیگر نے حکومت اور محکمہ حسابات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نیشنل پروگرام محکمہ صحت کے ملازمین و سپر وائزر ‘ہیلتھ ورکرز‘ڈرائیورز اور دیگر سٹاف کو نارمل میزانیہ کے مطابق جلد از جلد تنخواہ کی ادائیگی کی جائے تاکہ لوگوں کے چولہے جل سکیں۔

متعلقہ عنوان :