میرپور بلدیہ نے عوام آنکھیں بند کر لیں‘شہر میں گندھے پانی کی سپلائی نے حکومت اور اداروں کی کاردگی کا پول کھول دیا

گٹر اور پینے کے پانی میں ملاوٹ سے لوگوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں‘عوام پریشانیوں میں مبتلا ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سنیئر نائب صدر شکور احمد مغل کا یان

جمعرات 14 مئی 2015 15:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سنیئر نائب صدر شکور احمد مغل نے کہا ہے کہ میرپور بلدیہ نے عوام آنکھیں بند کر لیں‘شہر میں گندھے پانی کی سپلائی نے حکومت اور اداروں کی کاردگی کا پول کھول دیا گٹر اور پینے کا صاف پانی میں ملاوٹ سے لوگوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ محکمہ واٹر سپلائی پہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموش تماشائی کا کردارادا کر رہا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے کار کردگی کو درست کرتے ہوئے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکٹر ایف ون میں گندے پانی کی سپلائی حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے میرپور شہر منگلاڈیم بنانے والوں کو شہر ہے جس نے اپنے اباو اجداد کی قبروں کو پا نی کی نذر کیا اور پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے دوہری قر بانی دی گریٹر واٹر سکیم بھی کئی سال گزرنے کے باجود مکمل نہیں ہو سکی شہریوں کو سہولیات دی نے کے بجائے ان کے مسائل میں اضافہ کیا جا رہا ہے شکور احمد مغل نے کہا کہ قر بانیوں کے عوض مسائل کو پیدا کر کے شہریوں کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے حکمران اور ادارے ہوش کے ناخن لیں ور نہ سڑکوں پر نکلنے سے بھی گریز نہیں کریں گے اور نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکٹروں میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :