افغانستان را کوپاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے‘ اسامہ سے متعلق امریکی صحافی کے الزامات کی تردید کرتے ہیں‘ واہگہ سرحد پر پولیو قطرے نہ پلائے جانے کی شکایت نہیں ملی‘ تنازعات کے باوجود بھارت سے کرکٹ اور دیگر مقابلے ہونے چاہئیں

دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل الله کی ہفتہ واربریفنگ

جمعرات 14 مئی 2015 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل الله نے کہا ہے کہ افغانستان سے کہا ہے کہ را کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے‘ اسامہ بن لادن سے متعلق امریکی صحافی کے الزامات کی تردید کرتے ہیں‘ واہگہ سرحد پر پولیو قطرے نہ پلائے جانے کی شکایت نہیں ملی‘ تنازعات کے باوجود بھارت سے کرکٹ اور دیگر مقابلے ہونے چاہئیں۔

وہ جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے متعلق امریکی صحافی کے الزامات کی تردید کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نکاراگوا آذربائیجان کی ایک مقبوضہ آبادی ہے۔ نکارا گوا میں انتخابات اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے کہا ہے کہ را کو اپنی زمین استعمال نہ کرنے دے پاک بھارت تنازعات سے سب بھی واقف ہیں تنازعات کے باوجود بھارت سے کرکٹ اور دیگر مقابلے ہونے چاہئیں۔ واہگہ سرحد پر پولیو قطرے نہ پلائے جانے کی شکایت نہیں ملی۔