ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس

جمعرات 14 مئی 2015 16:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس داتا ٹا ؤن آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری لو کل گورنمنٹ پنجاب نے کی جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عاصم سلیم،پی ایچ اے،ایجوکیشن، ہیلتھ،ماہر حشرات،ٹا ؤن ملازمین اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی مو جود تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری لو کل گورنمنٹ پنجاب خالد مسعود کو مختلف محکموں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری لو کل گورنمنٹ پنجاب نے داتا گنج بخش ٹا ؤ ن کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ٹا ؤن کی18یونین کونسلز میں جاری ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی طور پر ٹائر شاپس، کباڑخانوں اور قبرستانوں کو چیک کریں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بند کے پار جوہڑوں سے پانی کی نکاسی آب کو فوری یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت بھرتی کیے جانے والے ملازمین کی حاضری کو چیک کریں اور ان کو فیلڈ میں چیک کرنے کے لیے سیکرٹری یونین کونسلز کے دفاتر میں ان کی حاضری روزانہ کی بنیاد پر لگوائی جائے۔ علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو اپنے اپنے متعلقہ ٹاؤنز میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کر نے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :