سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر ملتے ہیں اور نہ ہی ادویات،شعبہ حادثات صرف نام ہی کے ہیں کیونکہ وہاں زندگی بچانے والی دوائیوں تک کا فقدان ہے،پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر منظور وٹو کا بیان
جمعرات 14 مئی 2015 17:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر، میاں منظور احمد وٹو نے حکومت پنجاب کی صحت کی سہولتوں کو آؤٹ سورس کرنے کو حکومت کی ناکامی قرار دیاہے کیونکہ لوگوں کو صحت کی سہولتوں کی دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے آج یہاں سے جاری ایک بیان کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر ملتے ہیں اور نہ ہی ادویات دستیاب ہیں، اور شعبہ حادثات صرف نام ہی کے ہیں کیونکہ وہاں زندگی بچانے والی دوائیوں تک کا فقدان ہے، دوسری بیماریوں کے علاج کے لیے دوائیوں کی دستیابی کا تو بعد میں سوال پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے ہسپتال کے ایک سینیئر ترین ڈاکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شفٹ کرنا پڑا کیونکہ ہسپتال میں دل کے امراض کے لیے خریدی گئی مشینیں کئی سالوں سے خراب پڑی ہیں اور محکمہ صحت نے انہیں ٹھیک کروانے یا تبدیل کرنے کے لیے فنڈز جاری نہیں کئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بنیادی صحت کے مرکزوں کا خدا ہی حافظ ہے۔
جہاں پر ڈاکٹروں کی تعیناتی ہی نہیں ہوتی ہے اور ان مرکزوں کا علاقے کے بااثر لوگ صحت کی سہولتوں کی دستیابی کے علاوہ دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی ایک بڑی آبادی کو صاف پینے کا پانی دستیاب نہیں جس سے ہیپاٹائٹس کا مرض وباء کی طرح پھیل گیا ہے اور یہ عوامی صحت کے لیے ایک ڈراؤنی حقیقت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مجوزہ آؤٹ سورسنگ کی پالیسی سے ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف میں بڑی تشویش کا باعث بنے گی جس سے وہ انتہائی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے اور صوبے میں صحت کے نظام کے درہم برہم ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومت اس پالیسی کو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر نافذ کرے گی جسکا شدید رد عمل ہو گا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس حکومت کا مشاورت کرنے کا ریکارڈ بہت مایوس کن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.