پودینہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے، ماہرین

پودینے کی پتیوں کا تازہ رس لیموں اور شہد کے ساتھ اسی طرح مقدار میں شامل کر کے استعمال کرنے سے پیٹ کی تمام بیماریوں کو افاقہ ہوتا ہے،تحقیق

جمعرات 14 مئی 2015 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) ماہرین صحت نے کہاہے کہ پودینہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پودینے کا مسلسل استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے اور اس میں موجود مگنیشیم ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق پودینہ بظاہر ایک معمولی سی سبزی نظرآتی ہے تاہم اس میں بے شمار خوبیاں پائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

پودینے کی پتیوں کا تازہ رس لیموں اور شہد کے ساتھ اسی طرح مقدار میں شامل کر کے استعمال کرنے سے پیٹ کی تمام بیماریوں کو افاقہ ہوتا ہے۔ کھانسی اور زکام کی صورت میں پودینے کا رس کالی مرچ اور کالے نمک کے ساتھ ابال کر استعمال کرنے سے آرام آتا ہے۔ ہچکی کی صورت میں پودینے کی پتیاں چبانے سے ہچکیاں بند ہو جاتی ہیں، گرمیوں میں جی مچلانے اور الٹی آنے کی صورت میں ایک چمچہ خشک پودینے کا پاڈر میں الائچی کا پاڈر ایک گلاس پانی میں ابال کر استعمال کرنے سے طبیعت بحال ہو جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سر درد کی صورت میں پودینے کے پتوں کا لیپ بنا کر ماتھے پر لگانے سے آرام ملتا ہے۔